Saturday, October 23, 2021

اصل کامیابی

بچوں کو بالغ ہوکر احساس ہوتا ہے کہ اصل کامیابی کھلونے جمع کرنا نہیں بلکہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہے. پھر *شادی ہونے پر* معلوم ہوتا ہے کہ بہترین شریکِ حیات کا ملنا اصل کامیابی ہے. پھر *روزگار کے معاملات* سے دل میں یقین پیدا ہوجاتا ہے کہ اصل کامیابی کاروبار کے وسیع ہونے یا ملازمت میں پرموشن سے ہے. *جوانی ڈھلنے* پر نقطہِ نظر تبدیل ہو جاتا ہے کہ اصل کامیابی تو باصلاحیت اولاد، بڑے سے گھر اور بہترین گاڑی کے ہونے سے ہے. پھر *بڑھاپے* میں انسان کے نزدیک اصل کامیابی کا پیمانہ بیماریوں سے بچ کر جسمانی و دماغی تندرستی کا برقرار رہنا قرار پاتا ہے. بالآخر جب موت کا فرشتہ انسان کو لینے آ جاتا ہے تو اصل بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ *کامیابی کے تمام تر دنیاوی تصوّر درحقیقت بہت بڑا دھوکا تھے*، 

اصل کامیابی تو اللہ پاک کے احکامات اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک اعمال میں تھی
جسکے لۓکبھی وقت ہی نہیں مل سکا تھا